درست ویزا نہ ہونے پر بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو ڈیڑھ گھنٹہ روکے رکھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 12:57

درست ویزا نہ ہونے پر بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو ڈیڑھ گھنٹہ روکے ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) : درست ویزا نہ ہونے پر بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر ڈیڑھ گھنٹے کے لیے روکے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق اکشے کمار اپنی فلم ”رستم“ کی شوٹنگ کے لیے جب ہیتھرو ائیر پورٹ پر اترے تو انہیں پاسپورٹ پر ویزا کی چھاپ نہ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا، لندن میں فلم کی شوٹنگ کے لیے آمد پر ایک خاص اسٹیمپ لگائی جاتی ہے جو اکشے کمار کے پاسپورٹ پر موجود نہیں تھی۔

(جاری ہے)

موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق اکشے کمار کو جنرل ہولڈنگ ایریا ہی میں بٹھایا گیا جہاں اکشے کمار کے متعدد پرستاروں نے ان کو گھیر لیا۔ اکشے کمار نے اپنے لیے ایک علیحدہ اور پرائیویٹ جگہ کا مطالبہ بھی کیا لیکن انہیں ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایسی کوئی پرائیویٹ جگہ ائیر پورٹ پر موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب اکشے کمار نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایک درست ویزا موجود تھا اور وہ طیارے کے لینڈ کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ائیر پورٹ سے باہر آگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :