ایس ایس پی آپریشنز پشاورکا علاقہ غیر سے متصل پولیس چوکیوں کا دورہ

جمعرات 7 اپریل 2016 12:51

پشاور ۔ 07 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) ایس ایس پی آپریشنزپشاورعباس مجید مروت نے علاقہ غیر سے متصل مختلف پولیس چوکیوں اور تھانوں کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات ‘صفائی اور دیگر مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تھانہ سربند‘ چوکی سنگو‘ چوکی منظور شہید‘ چوکی اچینی کراس‘ سیکرٹری پل چیک پوسٹ اور تھانہ پشتہ خرہ کا دورہ کیا اور تھانوں میں الرٹ رہنے اور بہترین سیکیورٹی انتظامات کرنے پر پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اورتوصیفی اسناددینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :