Live Updates

این اے245، ضمنی الیکشن میں امیدوارکی دستبرداری سے پی ٹی آئی میں اختلافات،پریس کانفرنس منسوخ

جمعرات 7 اپریل 2016 12:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی دستبرداری سے پی ٹی آئی میں اختلافات ابھر آئے، ہنگامی پریس کانفرنس کارکنوں کے آپس میں ہاتھا پائی کے باعث ملتوی کرنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں امجداللہ کی دستبرداری اور ایم کیوایم میں شمولیت کے اعلان کے فوری بعد کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماوٴں نے پریس کانفرنس کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

انصاف ہاوٴس میں پریس کانفرنس سے قبل کارکن آپس میں الجھ پڑے، کارکن ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے جس پر نوبت ہاتھا پائی تک آ گئی، کارکنوں کے جھگڑے پر خرم شیرزمان نے انصاف ہاوٴس آنے والے صحافیوں سے معذرت کی اور بتایا کہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے جس کے بعد انصاف ہاوٴس میں ورکرز کا اجلاس ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہرسازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔کارکن پہلے سے زیادہ پرجوش ہیں پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کی اپنی کشتی بھنور میں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات