پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 7 اپریل 2016 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا۔اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور اس شعبے میں کام کرنے والی مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،واکس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں صرف7.1 ملین لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں، اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو 2030ء تک ان کی تعداد 11.4 ملین تک پہنچ جائیگی ، تقریباً سالانہ 88 ہزار لوگ ذیابیطس کے باعث مر جاتے ہیں ۔ایک محتاط انداز کے مطابق 2030ء تک پاکستان میں 11.4 ملین لوگ ذیابیطس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :