دربار عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی کاسالانہ عرس کل سے شروع ہو گا

جمعرات 7 اپریل 2016 12:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) دربار عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کل 08اپریل بروز جمعتہ المبارک سے خیابان سرسید راولپنڈی میں شروع ہوں گی ۔

(جاری ہے)

عرس تقریبات میں ملک بھر سے معروف علمائے کرام ، مشائخ عظام اور ثناء خوان و نعت خوان شرکت کریں گے علاوہ ازیں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں مریدین بھی شریک ہوں گے ۔عرس کے تیسرے دن 10اپریل اتوار کو امت مسلمہ کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :