Live Updates

عوام کومعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کامشن ہے : شہباز شریف

جمعرات 7 اپریل 2016 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کومعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کامشن ہے اور حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے سب سے بڑابجٹ مختص کیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں،عوام کوعلاج کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کر نا ہے، پنجاب حکومت شعبہ صحت میں اصلا حات کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے اور شعبہ صحت میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :