ہنگو :افغان حدود سے پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

جمعرات 7 اپریل 2016 12:24

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ہنگو کے علاقے منگورسر میں 50 سے زائد افغان دہشتگردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ، پاکستانی سکیورٹٰ فورسز کی جوابی کارروائی سے 12 افغان دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطا بق منگورسر میں 50 سے زائد افغان دہشتگردوں نے منگورسر میں اچانک پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :