دنیا کی وہ دس متاثر کن مسلمان خواتین جنہوں نے مسلم خواتین سے متعلق دقیانوسی سوچ کو ختم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 12:16

دنیا کی وہ دس متاثر کن مسلمان خواتین جنہوں نے مسلم خواتین سے متعلق دقیانوسی ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) : دنیا کی دس مسلم خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنے کام اور اپنے نام سے مسلم خواتین سے متعلق عالمی برادری میں موجود دقیانوسی سوچ کو ختم کر دیا ہے ۔ ان دس متاثر کن مسلمان خواتین کے نام اور ان کے کام درج ذیل ہیں۔
امبرین صدیق: امبرین صدیق پہلی برطانوی مسلم خاتون باکسر ہیں اور امبرین گذشتہ کئی سالوں نے نہ صرف رنگ میں اپنی باکسنگ کے جوہر دکھا چکی ہیں بلکہ باکسنگ کے شعبے سے منسلک ہو کردقیانوسی تصورات کو بھی ختم کر رہی ہیں۔


نور ٹگورو: نور ٹگورو ایک مسلمان صحافی ہیں جنہیں ٹیلیویژن پر پہلی حجابی خاتون نیوز اینکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
کادرا محمد: کادرا محمد مینیسوٹا کی پہلی حجابی اوڑھنے والی خاتون پولیس اہلکار ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ انہیں سومالیہ کی پہلی خاتون افسر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔کادرا کی عمر محض 21سال ہے لیکن انہوں نے اپنی کم عمری میں بھی ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔


سٹفنی کرلو: سٹفنی کرلو کی عمر 14سال ہے ، سٹفنی ایک بیلے ڈانسر ہیں اور یہ نہ صرف ایک پروفیشنل بیلے ڈانسر بننا چاہتی ہیں جبکہ ایک پرفارمنس آرٹ اکیڈمی کھولنا سٹفنی کی خواہش ہے۔
ملالہ یوسفزئی: ملالہ یوسفزئی ایک سرگرم پاکستانی ہیں جنہوں نے سترہ سال کی عمر میں خواتین کے تعلیمی حق کے لیے آواز بلند کی ، یہی نہیں ملالہ یوسفزئی کو کم عمر میں نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


دالیا موغاید: دالیا کو 2009میں پہلی خاتو ن حجابی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جب انہیں وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر براک اوبامہ کی ایڈمنسٹریشن کے محکمہ میں تعینات کیا گیا تھا۔
توکل کرمان : توکل ایک صحافی، سیاستدان اور انسانی حقوو کے لیے سرگرم خاتون ہیں۔ انہیں نوبل انعام حاصل کرنے والی پہلی عربی خاتون اور دوسری پاکستانی مسلمان خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔


کیرولین واکر ڈیالو: کیرولین کو امریکہ میں پہلی حجابی خاتون مسلمان جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے بروکلین میں سول عدالت کے جج کی حیثیت سے قرآ ن پاک پر حلف لیا۔
انوشے انصاری: انوشے ستمبر 2006میں خلا میں جانے والی سب سے پہلی خاتون ہیں۔
مونا شندے: مونا رائل آسٹریلین نیوی کی کپتان ہیں جو کہ ایک انجینئیر اور والدہ بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :