سام سنگ کے منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران 10 فیصد اضافہ

جمعرات 7 اپریل 2016 11:55

سیئول ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 10 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کے گلیکسی ایس سیون موبائلوں کی فروخت میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے عرصے کا آپریشنل منافع 5.3 ٹریلین وان رہا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ گلیکسی ایس۔7 اور گلیکسی ایس۔7 ایج کی فروخت لانچنگ کے بیس روز کے اندر 10 ملین (ایک کروڑ) تک پہنچ گئی۔ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سٹریٹجی اینالسٹ نیل ماوسٹون کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ گلیکسی ایس۔7 2016 ء کا بہترین اینڈرائڈ موبائل فون ثابت ہوگا۔