ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں‌ایک اور اہم ملزم گرفتار

ڈاکٹر اطہر حسین کو نیب نے گلشن اقبال سے حراست میں‌لیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 11:25

ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں‌ایک اور اہم ملزم گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نیب کی جانب سے ایک اور اہم گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر اطہر نے اسپتال کے لیے رفاہی پلاٹ ڈاکٹر عاصم حسین کو الاٹ کیا تھا۔ملزم پر ڈائریکٹر کے ڈی اے ہونے کی حیثیت سے ڈاکٹر عاصم حسین کو پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام عائد ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اطہر کو نیب نے گلشن اقبال کے علاقہ سے حراست میں لیا۔

نیب ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس میں نجی یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار کو زیر حراست لے لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اطہر کی گرفتاری عدالتی حکم پر عمل میں لائی گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن کیس میں عدالت نے ڈاکٹر اطہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔