Live Updates

این اے 245 کا ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی رہنما ایم کیو ایم امیدوار کے حق میں‌دستبردار

ووٹرز کو پاکستان تحریک انصاف کی تلاش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 11:18

این اے 245 کا ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی رہنما ایم کیو ایم امیدوار کے حق میں‌دستبردار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) : این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امجد اللہ خان ایم کیو ایم کے اُمیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے امجد اللہ نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امجد الل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انتخابی مہم کے موقع پر انہیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

امجد نے بتایا کہ پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی اپنے مفاد میں سوچتا ہے۔ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے امجد اللہ خان نے کہا کہ ایم کیوایم غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے ۔ دوسری جانب این اے 245 میں موجود پی ٹی آئی کے ووٹرز انتہائی مایوسی کا شکار ہیں۔ ووٹرز کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی اور اس کے ویژن کے حامی ہیں لیکن امجد اللہ خان کی دستبرداری کے بعد ہم مایوس ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے امجد اللہ خان کی دستبرداری اور ووٹرز کی مایوسی پر ان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کو درپیش پریشانی کا اندازہ ہے، پریشانی کے لیے ووٹرز سے معذرت خواہ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات