کراچی: لائنز ایریا میں‌ متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان آمنے سامنے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء): کراچی کے لائنز ایریا کے سیکٹر ون میں متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان آنے سامنے آ گئے۔

(جاری ہے)

دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے ایک دوسرے سے تلخ کلامی کی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کو مذکورہ علاقہ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز صورتحال کو کنٹرول میں لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔