افغان حدود سے پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 10:41

افغان حدود سے پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی ..

کرم ایجنسی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر واقع ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے -سیکورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے منگارو چیک پوسٹ پر کم از کم 50کے قریب دہشت گردوں نے سرحدپار سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، تاہم سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کرکے حملہ پسپا کر دیا، جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے- کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں افغان حدود سے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی لاشوں کو تحویل میں لینے کے لئے اہلکاروں کو روانہ کر دیا ہے۔دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود بدھو ثمرباغ میں واقع چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا-دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ،واقعہ میں ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا، جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا-ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کے مطابق دھماکے میں آدھا کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا-واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا-

متعلقہ عنوان :