پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں 116 ویں نان جی ڈی اور 38 ویں بی ایل پی سی کورسزکی گریجویشن تقریب کا انعقاد
بدھ 6 اپریل 2016 22:35
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں بدھ کو 116 ویں نان جی ڈی اور 38 ویں بی ایل پی سی کورسزکی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی ۔ کمانڈر عراقی فضائیہ ، لیفٹیننٹ جنرل انورحمید امین احمد اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ عراق پہلا عرب ملک تھا جس نے پاکستان کے وجود کو 1947 ء میں تسلیم کیا۔ پاکستان کے قیام سے اب تک دونوں ممالک ثقافت، مذہب اور بھائی چارے کے دائمی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 17 عراقی زیرتربیت افسران کی پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی میں تربیت کی تکمیل دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کا بہترین مظہر ہے جو کہ آنے والے دنوں میں دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.