تاجر اپنی دکانوں کے باہر این ٹی این نمبر آویزاں کریں،ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس

بدھ 6 اپریل 2016 22:31

حسن ابدال ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) ٹیکس کی ادائیگی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ تاجر اپنی دکانوں کے باہر این ٹی این نمبر آویزاں کریں ۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس قراة العین نے پریس کلب حسن ابدال میں ٹیکس سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ انسپکٹر آفیسر ٹیکس ریکوری محمد عظمت بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت ٹیکسوں کی ادائیگی کو آسان بنا رہی ہے تاکہ عوام کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے میں آسانی ہو اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ویلنٹری ٹیکس سکیم کے تحت آسان فارم بھر کر ٹیکس نیٹ میں شامل ہوا جا سکتا ہے ۔اس سے قبل انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے تاجروں سے ملاقات کی اور انہیں ٹیکس ادائیگی کی آفادیت سے آگا ہ کیا۔

انہوں نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اپنا این ٹی این نمبر دکانوں کے باہر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تا کہ مستقبل میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں سید ہاشم علی علوی نے انہیں تاجروں کو ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔