حسن ابدال،ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص ہلاک،دوسرازخمی
بدھ 6 اپریل 2016 22:30
حسن ابدال ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا،حادثہ ڈمپر ٹرک کا ہائیڈرالک جیک اچانک کھل جانے سے پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز راولپنڈ ی کی جانب سے آنے والا ڈمپر ٹرک نمبر TAC-614ایبٹ آباد موڑ کے قریب پہنچا تو اچانک اس کا ہائیڈرالک جیک خرابی کے باعث کھل گیا جو جی روڈ کے درمیان میں نصب آہنی سائن بورڈ سے ٹکرایا جس سے سائن بور ڈ ٹوٹ کر نیچے سے گزرنے والی سوزوکی وین نمبر TJ-614 پرجاگرا جسے ڈرائیور امتیاز علی ولد فضل داد چلا رہا تھا جبکہ اس کے ہمراہ یوسف ولد محمد خان بھی موجود تھا ۔
بھاری سائن بورڈ کے نیچے دب جانے سے سوزوکی مکمل توڑ پر تباہ ہو گئی اوراس میں موجود دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنکو سخت جدوجہد کے بعد گاڑی سے نکالا گیا اور فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد امتیاز علی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مگر امتیاز علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
حادثے کے باعث جی ٹی روڈ بند ہو جانے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔مقامی انتظامیہ اور ہائی وے پولیس افسران اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ٹریفک کو بحال کیا۔
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.