عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

بدھ 6 اپریل 2016 22:22

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔ صحت کے شعبہ کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کی گئی ہیں اوران کے اہداف کے حصول کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ پنجاب حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو بھی فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :