سولیٹائرفیصل بینک پولو کپ ‘نیوایج نے ریجاس ‘ سب وے نے گارڈ گروپ کو ہرادیا

بدھ 6 اپریل 2016 22:19

سولیٹائرفیصل بینک پولو کپ ‘نیوایج نے ریجاس ‘ سب وے نے گارڈ گروپ کو ..

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سولیٹائرفیصل بینک پولو کپ 2016ء کے دوسرے روز خوبصورت موسم میں دو دلچسپ پولو میچز کھیلے گئے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد پولو میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود تھی، پہلے میچ میں نیوایج نے ریجاس کو 10-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں سب وے نے گارڈ گروپ کو 6-5 سے ہرایا، پہلے روز کے ہیرو چودھری فتح محمود اور میر حذیفہ احمد رہے،پہلے چکر میں نیوایج کی طرف سے دو جبکہ ریجاس کی طرف سے ایک گول سکور ہوا، اگلے تینوں چکروں میں نیوایج کے کھلاڑی چھائے رہے، نیوایج نے 10-4 سے میچ جیتا، نیوایج کی طرف سے چودھری فتح محمود نے چار، حسن عباس ، عدنان جلیل اعظم اور چودھری حسن منصور نے دو دو گول سکور کیے جبکہ ریجاس کی طرف سے محمد عثمان ملک نے چاروں گول سکور کیے، دوسرے میچ میں سب وے کی ٹیم نے پہلے چکر میں دو گول سکور کرلیے مگر اس کے بعد گارڈ گروپ کی ٹیم نے چار گول کر دیئے،چار چکر تک میچ 5-5 سے برابر تھا مگر پانچویں چکر میں سب وے نے گول کرکے میچ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :