پاک ‘چین اقتصادی راہداری کومو ثر بنانے کیلئے ثقافتی راہداری کا قیام عمل میں لایا جاناچاہئے،شاہ فیصل آفریدی

بدھ 6 اپریل 2016 22:18

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) پاک چین اقتصادی راہداری کو دور رس بنیادوں پر موء ثر بنانے کیلئے پاک چین ثقافتی راہداری کا قیام عمل میں لایا جاناچاہئے۔ یہ بات پاک‘ چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے چین کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن سے آئے ہوے 23رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوے کہی۔

فیصل آفریدی نے کہا کہ پاک چین ثقافتی راہداری کے تحت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جانا چاہئے۔چین سے آئے ہوے اس 23رکنی وفد کی سربراہی چین کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی پریزیڈنٹ مس جیانگ جنگ نے کی ۔وفد کے پاکستان دورے کابنیادی مقصد پاک چین ثقافتی راہداری کی تشکیل کیلئے پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا ۔

(جاری ہے)

وفد کی سربراہ مس جیانگ جنگ نے کہا کہ تعلیم،صحت،سیاحت اورثقافت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون اور دو طرفہ تعلقات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور آنے والی نسلوں تک اس دوستی کے تعلق کو منتقل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کو خود امختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مظبوط ہوتے چلے گئے مگر یہ تعلقات محض حکومتی سطح تک محدود رہے۔ مگر اب وقت آگیا ہے کہ تعلقات کی یہ گرمجوشی عوامی سطح تک پہنچائی جاے۔جس کیلئے دونوں ملکوں کی ثقافت ، تمدن اور زبانوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :