لاہور چیمبر نے ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کو اپنی مصنوعات کیلئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ہدایت کر دی

بدھ 6 اپریل 2016 22:18

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کریں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بالخصوص نوجوان تاجروں کو آگے آنا اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کام کرکے دنیا میں اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے متعارف کروا کر برآمدات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقائی ممالک سے بھی تجارت بڑھانی چاہیے جس سے زیادہ فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارت میں تب تک اپنا خاطر خواہ حصہ حاصل نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ نجی شعبے کو بہترین صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :