عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ‘ صحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے:شہبازشریفصدر اِنور گلوبل ہیلتھ کا راولپنڈی میں کارڈیک ہسپتال کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

بدھ 6 اپریل 2016 22:16

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صدر اِنور گلوبل ہیلتھ (INVAR Global Health) الیگزینڈررازنسکی نے راولپنڈی میں 500 بستروں پر مشتمل کارڈیک ہسپتال کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجے کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اسی لئیپنجاب حکومت نے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اِنور گلوبل ہیلتھ کارڈیک ہسپتال کے منصوبے کیلئے قابل عمل ماڈل مرتب کرے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے جلد حتمی ماڈل پیش کیا جائے۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سابق ایم این اے حنیف عباسی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کے علاوہ صدر (INVAR Global Health) الیگزینڈررازنسکی نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :