معمولی حفاظتی اقدامات کر کے ڈینگی سے بچنا ممکن ہے،نوید سرورقریشی

بدھ 6 اپریل 2016 22:13

خانیوال ۔06اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء)یو نی لیور فیکٹری خانیوال میں ڈینگی سے آگاہی بارے تربیتی سیشن کا اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈینگی ڈے کے حوالے سے یونی لیور فیکٹری ورکرز کو ڈینگی سے آگاہی اور حفاظتی تدابیر بارے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر خانیوال نوید سرور قریشی نے ورکرز کو ڈینگی مچھر کی پہچان اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے ممکنہ حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا ڈینگی خطر ناک بخار ہے لیکن معمولی حفاظتی اقدامات کر کے اس سے بچنا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں خاص طور پر اور خشک موسم میں عمومی طور پر اپنے گھروں، دفتروں اور کام کرنے کی دیگر جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں خاص طور پر واٹر کو لرز ، پودوں کے گملوں ، جانوروں کے برتنوں اور گھر یا ورکشاپ میں موجود پرانے ٹائروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

تربیتی سیشن کے اختتام پر فیکٹری ورکرز میں ڈینگی سے آگاہی اور بچاؤ بارے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا ۔