صوبہ میں براجمان حکمران تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر خالی خولی نعروں کے ذریعے بلند و بانگ دعوے کررہے ہیں،ارباب عمر فاروق کاسی

بدھ 6 اپریل 2016 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام صوبائی صدر ارباب عمر فاروق کاسی نے نے کہا ہے کہ غریب ہونہار محنتی طلباء پر علم کے دروازے بند کرنا صوبہ کی پسماندگی میں مزید اضافہ اور انہیں جدید علوم کے حصول سے فیضاب کی دانستہ اور شعوری سازش ہے صوبہ میں براجمان حکمران تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر خالی خولی نعروں کے ذریعے بلند و بانگ دعوے کررہے ہیں اور صوبہ میں ناقص طرز حکمرانی رشوت اور اقرباء پروری اور کرپشن کمیشن کو مقصد بنا کر غریب عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز والدین اور طلباء کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ممکن تھا کہ صدر پاکستان اسکالر شپ پروگرامز کو توسیع مل جاتی اور صوبہ کے تمام اضلاع سے میرٹ پر طلباء اور طالبات ملک کے اعلیٰ اداروں میں حصول علم کے مواقع سے استعفادہ کرتے لیکن انتہائی افسوس اور دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کوالٹی ایجوکیشن کے تحت ان طلباء کو ان اداروں سے بے دخل ہونا پڑا وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سکالر شپ کے طلباء کو گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہیں مذکورہ تعلیمی اداروں کو بروقت فنڈ نہ ملنے سے وہاں زیرتعلیم طلباء ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اور یہ خدشات موجود ہیں ان طلباء کو بھی صدر پاکستان سکالر شپ اسکیم کی طرح علم سے محروم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم طلباء اور والدین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس مسئلہ کے حوالے سے ہرفورم پر آواز اٹھائی جائے گی ۔