سردار یار محمد رند کا افغان انٹیلی جنس کے اہلکار کی گرفتاری پر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

بدھ 6 اپریل 2016 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر سردار یار محمد رند نے بھارتی حاضر سروس افسر کی گرفتاری کے بعد افغان انٹیلی جنس کے اہلکار کی گرفتاری پر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں کے متحرک کردار کی وجہ سے غیر ملکی خفیہ اداروں کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں اور ٹھوس ثبوتوں کی روشنی میں عالمی برادری پر واضع ہوگیا کہ پڑوسی ممالک افغانستان کو غیرمستحکم کرنے اور اندرونی شورش پھیلانے کی سازشوں میں براہ راست ملوث ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران دو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاران کی گرفتاری سے پاکستان مخالف کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوچکا ہے جن میں اب بھارت ‘مغربی ذرائع کی سفارتکاری کا اندھا استعمال کرکے اپنے خفتگی کو مٹانے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں سردار یار محمد رند نے خیبرپختونخوا میں نئے پولیس ایکٹ کو متعارف کرانے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کا نیا پولیس قانون کرپشن کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا اور دیگر صوبوں کو بھی اس ایکٹ کی تقلید کرتے ہوئے پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کو عوامی خدمت کے مراکز بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :