ٹھٹھہ،چیئرمین جئے سندھ تحریک شفیع کرمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بدھ 6 اپریل 2016 22:08

ٹھٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) چیئرمین جئے سندھ تحریک شفیع کرمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق شفیع کرمانی پر ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس کے قریب فائرنگ کی گئی فائرنگ سے شفیع کرمانی جاں بحق ہو گئے ہیں ان کی لاش کو ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے شفیع کرمانی کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی اور ان کے آبائی گاؤں صالح کرمانی میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :