لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ، اینٹی کرپشن مہم کا جائزہ لیا گیا

بدھ 6 اپریل 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منصورہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اینٹی کرپشن مہم کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جمعہ ،8 /اپریل کو لاہور میں نیب کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں نیب سے مطالبہ کیا جائے گاکہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے بیٹوں کے بارے میں آف شور کمپنیوں کے قیام اور شریف فیملی کے معاملات کی چھان بین کی جائے اور قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :