کوئٹہ شہرکے اندرشراب خانے اورفحاشی کے آڈے کھلے عام ہیں، قران وحدیث کی درس گاہیں سیل کی جارہی ہیں ناچ گانوں پرپابندی نہیں ہے،جے یو آئی کوئٹہ

بدھ 6 اپریل 2016 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولاناحبیب اللہ مینگل،حافظ قدرت اللہ لہڑی، میر سرفراز شاہوانی،مفتی ممتازاحمد،مفتی جان محمد،مفتی عبدالرحمن،مولاناحبیب الرحمن،مفتی عبدالقدوس،قاری ہدایت اللہ،حاجی محمدہاشم،امین اللہ بڑیچ،عبدالباری،مولوی شیراحمد،مولوی امان اللہ،مفتی الفت،مولوی اخترمحمد،مولوی غلام نبی قلندرانی،مولوی عطاء الرحمن،مولاناغلام سرور،مفتی رشیداحمد،حافظ بسم اللہ سحر،مولوی محمداکبر،مولوی محموداحمد،مولاناغلام حیدراورمولوی عبدالروٴف نے 21اپریل کوتحفظ مدارس کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں سرداراحمدخان شاہوانی کی رہائش گاہ پرکچی بیگ،کلی سردہ،حمادیہ،سریاب مل،بنوریہ،خلجی کالونی،بڑیچ آباد،موسی کالونی،کلی لانگوآباد،جیوجدیداوربرماہوٹل یونٹوں اورمدارس کے مہتمم واساتذہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ شہرکے اندرشراب خانے اورفحاشی کے آڈے کھلے عام ہیں جبکہ قران وحدیث کی درس گاہیں سیل کی جارہی ہیں ناچ گانوں پرپابندی نہیں ہے تلاوت اورجمعہ کے خطبہ پرلاوٴڈسپیکرمیں پابندی ہے،چور،قاتل اورکرپشن زدہ وزراء جرائم کررہے ہیں انہیں اجازت ہے لیکن قران حفظ کرنے والے دس سال کے معصوم بچوں کوگرفتارکیاجارہاہے قوم پرستوں کی حکومت اوران کے ترجمان ڈی سی کوئٹہ کے امتیازی اقدامات کے خلاف علماء کوکھل کرمیدان میں آناہوگاانہوں نے کہاکہ جب مغربی تہذیب کی پرچارکے لئے این جی اوززدہ خواتین مہینوں تک اسلام آبادڈی چوک بندکرسکتی ہیں توجمعیت کے غیورکارکن مدارس اوراسلامی تہذیب کے تحفظ کے لئے مہینوں تک کوئٹہ شہربندکرکے دھرنادے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت نے کئی بارانتظامیہ سے مذاکرات کیں لیکن یقین دہانی کے باجودمدارس پرچھاپوں اورعلماء وطلبہ کی گرفتاری کاسلسلہ روک نہ سکااس لئے جمعیت نے مجبورہوکر21اپریل کوہاکی گراوٴنڈمیں تحفظ مدارس کانفرنس کے انعقادکااعلان کیاجس میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گاانہوں نے تمام یونٹوں اورعلماء وطلبہ پرزوردیاکہ وہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے بھرپورمحنت کریں اورمدارس کاپرامن پیغام عوام تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :