وزیراعلیٰ بلوچستان نے چمن سے افغان ایجنٹ کی گرفتاری کو سیکورٹی فورسز کی اہم کامیابی قرار دیا
بدھ 6 اپریل 2016 22:01
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چمن سے افغان ایجنٹ کی گرفتاری اور اس سے اسلحہ ، بارودی مواد اور دیگر حساس اشیاء کی برآمدگی کو سیکورٹی فورسز کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے ایف سی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے حوالے سے پہلے را کے ایجنٹ اور اب افغان ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی اہم پیش رفت ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے ملک کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور پوری قوم اس حوالے سے ان کے ساتھ ہے، بلوچستان اور پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کو عوام کی حمایت سے ناکام بنا دیا جائیگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں بلوچستان کے وسائل اور پاک چین اقتصادی راہداری پر مرکوز ہیں اور کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ بلوچستان کے وسائل کو ترقی دے کر یہاں کے عوام کی خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جا سکے اور وہی طاقتیں اقتصادی راہداری کے منصوبے کو بھی ناکام بنانا چاہتیں ہیں جس کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.