ہارون خواجہ کا حیدرآباد سندھ میں خسرے کی وبائی بیماری سے 7معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

بدھ 6 اپریل 2016 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئرمین ہارون خواجہ نے حیدرآباد سندھ میں خسرے کی وبائی بیماری سے 7معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام ممالک میں یہ مرض مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی اورذمہ داروں کی نااہلی اور غفلت سے مختلف جگہوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کی ضروری ویکسین نہیں پہنچ پاتی یا وہ ناقص اور زائدالمیعاد ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہرسال قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ اس گھمبیر مسئلے کی اصلاح ترجیحی بنیادوں پر کرنا اور عوام الناس کو صحت کی بنادی سہولتیں مہیا کرنا وقت کیاہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :