ڈسٹرکٹ جیل سبی میں نارکو ٹیکس کیس کے ملزم قیدی پر جیل اہلکاروں کاشدید تشدد،ملزم قیدی کو زخمی حالت میں عدالت میں پیش

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 اپریل 2016 21:59

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل سبی میں نارکو ٹیکس کیس کے ملزم قیدی پر جیل اہلکاروں کاشدید تشدد،ملزم قیدی کو زخمی حالت میں عدالت میں پیش کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمودنے قیدی پر جیل اہلکاروں کی تشدد کرنے پر سخت براہمی کا اظہارکرتے ہوئے واقعے کی نوٹس لیا ہے اور زخمی قیدی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے سول ہستپال منتقل کرنے کا حکم دیا ذرائع نے بتایا کہ نارکو ٹیکس کے مقدمہ میں ملوث ملزم عید محمد ہاڑہ ڈسٹرکٹ جیل سبی میں قید ہے جس کو گذشتہ روز جیل اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایااور ملزم عید محمد ہاڑہ کو ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمود کی عدالت میں پیشی کے لیے زخمی حالت میں لایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمودنے قیدی پر جیل اہلکاروں کی جانب سے تشدد کرنے پر سخت براہمی کا اظہارکرتے ہوئے واقعے کی نوٹس لتیے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو تحریری نوٹس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ قیدی کو میڈیکل چیک اپ کرانے کے لیے سول ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :