غلام حیدر ابڑوجاموٹ قومی موومنٹ کے امیدوار میر مرتضیٰ ابڑو کے حق میں دستبردار

بدھ 6 اپریل 2016 21:57

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 اپریل۔2015ء) این ائے 267کے امیدوار وڈیرہ غلام حیدر ابڑوجاموٹ قومی موومنٹ کے امیدوار میر مرتضیٰ ابڑو کے حق میں دستبردار ہوگئے،کچھی جھل مگسی کے عوام حقیقی ترقی و خوشحالی کے لیے میر مرتضیٰ ابڑو کو کامیاب بنائیں ،جاموٹ قومی موومنٹ بلارنگ و نسل عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ان خیالات کا اظہار این ائے 267کے امیدوار وڈیرہ غلام حیدر ابڑو نے میر مرتضیٰ ابڑو کے حق میں دستبردار ہونے کی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء این ائے 267کے امیدوار میر مرتضیٰ ابڑو،جے کیو ایم کے ضلعی صدر اکبر علی ابڑو،ثناء اللہ ابڑو ،زاہد وفائی،بشیر احمد جاموٹ،عیسیٰ خان جاموٹ و دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر مرتضیٰ ابڑو ،وڈیرہ غلام حیدر ابڑو نے کہا کہ جاموٹ قومی موومنٹ ضلع کچھی اور جھل مگسی کے عوام کی پسماندگی کو ختم کرکے ان کے معیار زندگی کو بلند بنانا چاہتی ہے جو مظلوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ این ائے 267سے کامیاب ہو کر کچھی و جھل مگسی کے عوام کو تسلط کی سیاست سے آزاد کرائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عوام اس مرتبہ اپنے ووٹ کی پرچی کے ذریعے خاموش انقلاب لا کر مظلوم طبقہ کو نمائندگی کا موقع دیں گے۔

متعلقہ عنوان :