اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی کارروائی، کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

بدھ 6 اپریل 2016 21:51

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی کارروائی، کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر خفیہ اطلاع ملنے سے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کسٹم پولیس نے چھاپہ مار کر ٹرین کی کی بوگیوں میں رکھا ہوا غیرملکی سامان پکڑ کر ضبط کرلیا ،پکڑے گئے سامان میں کار ڈاٹسن پک اپ کی سیٹیں ،انجن اور مختلف گاڑیوں کے ٹائر ،کالین و دیگر سامان شامل ہے کسٹم پولیس کے مطابق یہ کاروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی ہے یہ سامان غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ ہورہا تھاپکڑے گئے سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہے ،کسٹم آفیسر کا مزید کہناتھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :