کراچی: بیوی پر تشدد کے جرم میں شوہر کو 3سال قید کی سزا

بدھ 6 اپریل 2016 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کراچی کی عدالت نے بیوی پر تشدد کے جرم میں شوہر کو تین سال قید کی سزا سنا دی، پرویز عالم نامی شہری کے تشدد سے اس کی اہلیہ کے کان کا پردہ پھٹ گیا تھا۔

(جاری ہے)

تشدد کا واقعہ 2015 میں پاکستان بازار کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں پرویز عالم نامی شخص کے تشدد سے اس کی اہلیہ ہاجرہ کے کان کا پردہ پھٹ گیا تھا۔ پرویز عالم کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں مقدمہ درج ہوا۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین سال قید سنا دی۔