Live Updates

پانامہ لیکس کے پیچھے تحریک انصاف کا ہاتھ ہے: رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 21:28

پانامہ لیکس کے پیچھے تحریک انصاف کا ہاتھ ہے: رانا ثناء اللہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے پیچھے تحریک انصاف کا ہاتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے خاندان اور دیگر کئی پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے اسے ایک سازش قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اس حوالے سے عجیب و غریب بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ پانامہ لیکس کے پیچھے تحریک انصاف کا ہاتھ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات