سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت وعامہ کا اجلاس

ادویات قیمتوں کے معاملے پر سینیٹر شیخ محمد عتیق اور سائرہ افضل تارڑ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ `

بدھ 6 اپریل 2016 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت وعامہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے سینیٹر شیخ محمد عتیق اور وزیر مملکت برائے صحت و عامہ سائرہ افضل تارڑ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ میاں محمد عتیق شیخ سیکرٹری صحت وعامہ پر بھی کافی برہم ہوئے انہوں نے وفاقی وزیر سے کہاکہ اگر آپ وزارت کے معاملات چلا نہیں سکتیں تو بتادیں آپ عوام کے مسائل کی جانب کوئی توجہ دے ہی نہیں رہیں۔

(جاری ہے)

قیمتیں بڑھ گئیں اور عوام لٹ گئے ہیں لگتا ہے کہ ادویات بنانے والی کمپنیاں اور حکومت کے درمیان کوئی معاہدہ طے ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے یہ تمام باتیں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے اونچی آواز میں کہیں جس پر انہوں نے خود ہی کمیٹی سے معذرت کی اور کہا کہ عوام کے مسائل کی باتیہے جس پر بہت دکھ ہورہا ہے ۔ جس پر وزیر مملکت سارہ افضل تارڑ نے جذباتی ہوکر کہا کہ مہنگی دوائیاں لکھ کر نہیں دے رہے بلکہ ڈاکٹر صاحبان ان مہنگی قیمتوں سے مراعات لے کر مہنگی ترین ادویات لکھ کر دیتے ہیں حالانکہ وہی دوائی ڈریپ کی بدولت سستے ترین ریٹ پر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :