جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، رینجرز پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی حصہ لے رہے ہیں،آئی ایس پی آر

بدھ 6 اپریل 2016 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے آپریشن میں رینجرز پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد رحیم یار خان کے علاقے روجھان اور کچے میں پناہ لئے ہوئے ہیں دہشتگرد ضرب عضب کے نتیجے میں فرار ہوئے ہیں فرار دہشتگرد پنجاب کے علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں