وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائیاں، پا نچ ملزمان گرفتار

گاڑی ،منشیات ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد، مقدما ت درج، مزید تفتیش جا ری

بدھ 6 اپریل 2016 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) وفا قی پولیس جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک گا ڑی ، شراب ، اسلحہ 02عدد پسٹلز اور ایک عدد 12بو ر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے گرفتار ملزم محمد گلستا ن عرف مجا ہد کے انکشاف ونشا ند ہی پر 12بور رپیٹر گن بر آمد کرلی۔

تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عمر ان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے کلیم پر ویز سے ٹیو ٹا ہا ئی ایس رجسٹر یشن نمبر LWC-1833قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کروانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ نیلور پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم یا سر عرف یا سری کے انکشاف و نشا ندہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

جبکہ دوران گشت ملزم قیصر حبیب سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس ٹیم نے ملزمہ رضو انہ نصیر عرف ثنا ء کو گرفتار کرکے 10/10لیٹر کین شراب بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ او ز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں مشکوک و مشتبہ عنا صر کی کڑ ی نگر انی کر یں ،شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :