سندھ ہائی کورٹ ، کے ایم سی ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کر نے پر سیکریٹری بلدیات اور سیکر یٹری فنانس کو26اپریل کو طلب کر لیا

بدھ 6 اپریل 2016 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کے ایم سی کے ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کر نے پر سیکریٹری بلدیات اور سیکر یٹری فنانس کو26اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوکے ایم سی کے80ہزارملازمین کی تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر ڈی ایم سی جنوبی کے وکیل کاکہناتھا کہ تنخواہ کی رقم ڈی ایم سی کے اکاؤنٹ میں آچکی ہے لیکن ملازمین کو ادائیگی کی منظوری نہیں ملی ۔عدالت نے تنخواہیں جاری نہ کرنے پر سیکریٹری بلدیات اورسیکریٹری فنانس کو26اپریل کو طلب کرلیا ۔عدالت نے تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ بتانے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :