وزیراعلیٰ پنجاب سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کے نمائندہ وفدکی ملاقات،حقوق تحفظ نسواں بل کے حوالے سے تبادلہ خیال

حقو ق تحفظ نسواں بل میں اصلاح کیلئے علمائے کرام کی آراء کوبھر پور اہمیت دی جائے گی ،قرآن و سنت کی تعلیمات کے برعکس قانون سازی کا سوچ بھی نہیں سکتے:شہبازشریف حقوق تحفظ نسواں بل میں اصلاح کیلئے مکمل تعاون کرینگے،حکومت کی جانب سے بل پر مشاورت کا عمل قابل تعریف ہے:علمائے کرام

بدھ 6 اپریل 2016 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کے نمائندہ وفدنے ملاقات کی جس میں حقوق تحفظ نسواں بل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے برعکس قانون سازی کا سوچ بھی نہیں کرسکتے۔

حقو ق تحفظ نسواں بل میں اصلاح کیلئے علمائے کرام کی آراء کوبھر پور اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی مشاورت سے بل میں ضروری تصحیح کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اس ضمن میں علمائے کرام کی رہنمائی کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔علمائے کرام کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقوق تحفظ نسواں بل میں اصلاح کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے بل پر مشاورت کا عمل قابل تعریف ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے علمائے کرام کے وفد میں چےئرمین پنجاب قرآن بورڈمولانا غلام محمد سیالوی، چےئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،ناظم اعلی جامعہ نعیمہ مولانا راغب حسین نعیمی،ایم پی اے سید محفوظ مشہدی،جمعیت علمائے پاکستان کے رکن مولانا محمد خان،شعیہ علماء کونسل کے رکن حافظ کاظم رضا،علامہ عارف واحدی، جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے رکن مولانایوسف انور،جمعیت علمائے پاکستان کے صاحبزادہ سعید احمد ،وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کے علامہ انورارلحق مجاہد،شیخ الحدیث دارلعلوم عبیدیا اسلام وچےئرمین دینی مدارس بورڈ مفتی قوی اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیرآزاد شامل تھے جبکہ صوبا ئی وزراء رانا ثناء اللہ ،میاں عطامانیکا،متعلقہ سیکرٹریزاوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :