بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساوٴتھ فٹ بال چمپئن شپ میں الیون سٹار کی کامیابی

بدھ 6 اپریل 2016 21:03

بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساوٴتھ فٹ بال چمپئن شپ میں الیون سٹار کی کامیابی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساوٴتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساوٴتھ فٹ بال چمپئن شپ میں الیون سٹار نے اپنے خوبصورت اور دلکش کھیل کی بدولت اصلاح بلوچ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کرتے ہوئے 6-0 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے عمران صدیقی نے دو جبکہ حسن، کریم، انور اور عمران جونیئر نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سوات سپورٹس نے مدمقابل سلینڈ سپورٹس کو 5-0، تیسرے میچ میں لسبیلہ سپورٹس نے شکور میموریل کو 3-0، چوتھے میچ میں نوالین سٹار نے ابراہیم میموریل کو 2-0 سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض حبیب، انور، سرور اور یونس لعل نے انجام دیئے۔ ۔