عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست نہ دینے کا فیصلہ

کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی کوچ فائنڈنگ کمیٹی پر اعتماد نہیں اس لئے یہ فیصلہ کیا ، عاقب جاوید

بدھ 6 اپریل 2016 21:03

عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 43سالہ سابق فاسٹ باوٴلر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی کوچ فائنڈنگ کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے اور اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل 2رکنی کوچ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی جسے قومی ٹیم کے اگلے کوچ کو چننے کا کام سونپا گیا تھا۔ ۔