ایشیا اوشیانہ گروپ ٹو مقابلے

پاکستان ویمنز فیڈ کپ ٹیم 9اپریل کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی ٹیم اوشنا سہیل، سارا منصور اور سارا محبوب پر مشتمل ہے، انعام الحق کیپٹن کی حیثیتسے ٹیم کے ساتھ جائیں گے

بدھ 6 اپریل 2016 21:01

ایشیا اوشیانہ گروپ ٹو مقابلے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان کی خواتین کی فیڈ کپ ٹیم 9اپریل کی شپ ایشیا اوشیانہ گروپ 2 کے مقابلوں میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ کے شہر ہواہن روانہ ہو گی پاکستان کی ٹیم اوشنا سہیل۔ سارا منصور اور سارا محبوب پر مشتمل ہے جبکہ انعام الحق کیپٹن کی حیشیت سے ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایشیا کے 11ممالک کی خواتیں کی ٹیمیں اس پانچ روزہ مقابلوں میں شرکت کریں گی ، ٹیموں میں ھانگ کانگ ۔

انڈونیشیا ۔ ایران۔ ملایشیا ۔ پسیفک اوشیانہ۔ پاکستان۔ فلیپائن ۔ سنگا پور ۔ سری لنکا۔ اور بحرین شامل ہیں۔ان 11ٹیموں کو ڈرا کے زریعے دو پول میں تقسیم کیا جائے گا ۔ یہ ڈرا 10 اپریل کو ھواہن تھائی لینڈ میں نکالے جائیں گے۔پاکستان ٹیم کی ممبران اس وقت کراچی میں دوسری ماڈرن کلب فاونڈر ممبرز نیشنل گریڈ اول ٹورنا منٹ میں شرکت کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :