کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی جو بھی آئے پورا پلان لے کر آئے: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 20:57

کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی جو بھی آئے پورا پلان لے کر آئے: وسیم اکرم

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے حوالے سے کہا ہے کہ کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی جو بھی آئے پورا پلان لے کر آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کوچ چاہے کوئی بھی ہو وہ اپنے ساتھ پورا پلان لے کر آئے۔ کوچ کی ذمے داری ہوگی کہ وہ اے ٹیم اور اکیڈمی پر بھی کام کرے۔ کوچ کو پاکستان کی کرکٹ کو کیسے بلند یوں پر لے جانے کے حوالے سے پورا پلان بتانا ہوگا۔ ایسا کوچ نہیں چاہیے جو ہر سیریز کے بعد گھر بھاگ جائے۔

متعلقہ عنوان :