جامعہ اردوعبدالحق کیمپس میں غیر تدریسی ملازمین کے سالانہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

بدھ 6 اپریل 2016 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء )وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن گلشن اقبال کیمپس کے صدر محمد عدنان اختر،جنرل سیکریٹری سید ریحان علی اور کابینہ کے تمام اراکین نے جامعہ اردوعبدالحق کیمپس میں ہونے والے غیر تدریسی ملازمین کے سالانہ انتخابات 2016-17 پر جاوید ناز گروپ کے تمام اراکین کو کامیابی پردلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں کیمپسز کے عہدیداران ملازمین کے وسیع تر مفاد میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔