وفاقی جامعہ اردو کے نئے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 6 اپریل 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء ) وفاقی جامعہ اردو کے نئے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کا تعلق شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی سے ہے ۔ انہوں نے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف سرےuniversity of Surrey سے پی ایچ ڈی کیا ہے۔وہ اس سے قبل شعبے کے استاد اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جامعہ کراچی سے شعبہ فزکس سے ایم ایس سی کیا ہے جبکہ تدریس کا آغاز بھی جامعہ کراچی سے ہی کیا اس کے بعد وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے استاد مقرر ہوئے۔ڈاکٹر محمد صارم کے35سے زائد تحقیقی مقالہ جات عالمی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔جامعہ کے رکن سینیٹ نجم العارفین،انجمن اساتذہ گلشن اقبال کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد زاہد،انجمن غیر تدریسی ملازمین گلشن اقبال کیمپس کے صدر محمد عدنان اختر اور تدریسی وغیر تدریسی ملازمین نے اس موقع پر انہیں گلدستے پیش کئے اور مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :