چیمپئنزفٹبال لیگ:کوارٹرفائنل فرسٹ لیگ

بارسلونا نے اٹلیٹکومیڈرڈ کوایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دیدی، لوئزسواریزمیچ کے ہیرورہے

بدھ 6 اپریل 2016 20:34

چیمپئنزفٹبال لیگ:کوارٹرفائنل فرسٹ لیگ

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء)چیمپئنزفٹبال لیگ کے کوارٹرفائنل کے پہلے لیگ میں بارسلونا نے اٹلیٹکومیڈرڈ کوایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دیدی، لوئزسواریزمیچ کے ہیرورہے۔بارسلونا کے نوکیمپ اسٹیڈیم پر میزبان ٹیم پہلے ہاف میں دباوکا شکاررہی، اٹلیٹکوکے فرنانڈوٹورس نے پچیسویں منٹ میں گیند کوجال میں پہنچا کراپنی ٹیم کوبرتری دلادی۔

(جاری ہے)

ریفری نے سات منٹ میں دوفاول کرنے کی پاداش میں ٹورس کوریڈ کارڈ دکھا کرباہربھیج دیا جس کے بعد میچ کا نقشہ ہی پلٹ گیا۔بریک کے بعد دفاعی چیمپئن بارسالونا کھیل کے ٹیمپومیں تیزی لے آئے، تریسٹھویں منٹ میں لوئس سواریزنے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا،یوراگوئین اسٹرائیکرسواریزنے چوہترویں منٹ میں ہیڈرپرفیصلہ کن گول کرکے بارسلونا کودوایک سے فتح دلوادی، دونوں ٹیمیں آئندہ ہفتے کوارٹرفائنل کے دوسرے لیگ میں میڈرڈ میں آمنے سامنے آئیں گی۔ ۔