اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا

بدھ 6 اپریل 2016 20:23

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک شہری کا فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25اپریل تک ملتوی کردی۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عنصر محمود کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے طارق محمد خان مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا نام محض مفروضوں کی بنیاد پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے میرے موکل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بے گناہ قرار دینے کے باوجود نام فورتھ شیڈول سے نہیں نکالا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فریقین کو حکم دے کہ میرے موکل کا نام فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔عدالت نے رٹ پیٹیشن منظور کرتے ہوئے چیف کمشنر، ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او بہارہ کہو کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 25اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :