ڈی چوک پر جلسےکی ضد نہیں کرنی، کسی متبادل جگہ کی بات کرلیں گے: شاہ محمود

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 20:22

ڈی چوک پر جلسےکی ضد نہیں کرنی، کسی متبادل جگہ کی بات کرلیں گے: شاہ محمود

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) شاہ محموقد قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر جلسےکی ضد نہیں کرنی ہے اس کیلئے کسی متبادل جگہ کی بات کرلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 24 اپریل کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ ڈی چوک پر اب کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ضد نہیں کریں گے۔ جلسے کیلئے کسی متبادل جگہ کیلئے بات کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :