Live Updates

اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ڈی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا

بدھ 6 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ڈی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ بدھ کو یہاں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہاکہ جلسے سے عمران خان خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈی چوک کی ازسر نو تعمیر جاری ہے کسی بھی جماعت کو ریڈ زون میں جلسے کی اجازت نہیں ہے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ چودھری نثار ڈی چوک کے گرد حصار بنانے کا کہہ چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات