آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں پر ڈالروں کی بارش کردی

کینگروز کی ویمن ٹیم دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی کرکٹ ٹیم بن گئی

بدھ 6 اپریل 2016 20:05

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں پر ڈالروں کی بارش کردی

کینرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں پر ڈالروں کی بارش کردی ہے جس کے بعد کینگروز کی ویمن ٹیم دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ویب سائیٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ملک کی 16 بہترین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا ویمن کرکٹرز میں ساڑھے 23 لاکھ کے بجائے اب 42 لاکھ ڈالر تقسیم کرے گا جب کہ ٹور فیس،میچ فیس، ٹی ٹوینٹی لیگ اور ڈومیسٹک فیس اس کے علاوہ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا اور ویمن کھلاڑیوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت اس میں شامل ہر کھلاڑی کم از کم سالانہ ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائے گی جو کہ دنیا کی کسی بھی بین الااقوامی ویمن کرکٹ ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :